Anjuman Khuddam-ul-Quran Sindh

Library / magazine

Hikmat-e-Quran (April to June 2024)

حرفِ اول:فَاَنّٰی يُسْتَجَابُ لِذٰلِكَ؟،تذکّرو تدبّر:مِلاکَ التاویل(۳۶)فھم القرآن:ترجمہ قرآن مجید،مع صرفی و نحوی تشریح،فکرو فلسفہ:حرم کی پاسبانی،فکرو نظر:مقدمہ فی اقسام ھکمِ العقل،اقبالیات:علامہ اقبال اور ابن عربی،تعلیم وتعلم:مباحثِ عقیدہ(۱۸)،اسلام اور سائنس:سائنسی علوم کی ایک مثالی اسلامی یونیورسٹی کی ضرورت(۶)،بیانُ القرآن:MESSAGE OF THE QURAN

حکمتِ قرآن (اپریل تا جون 2024)

Description

حرفِ اول:فَاَنّٰی يُسْتَجَابُ لِذٰلِكَ؟،تذکّرو تدبّر:مِلاکَ التاویل(۳۶)فھم القرآن:ترجمہ قرآن مجید،مع صرفی و نحوی تشریح،فکرو فلسفہ:حرم کی پاسبانی،فکرو نظر:مقدمہ فی اقسام ھکمِ العقل،اقبالیات:علامہ اقبال اور ابن عربی،تعلیم وتعلم:مباحثِ عقیدہ(۱۸)،اسلام اور سائنس:سائنسی علوم کی ایک مثالی اسلامی یونیورسٹی کی ضرورت(۶)،بیانُ القرآن:MESSAGE OF THE QURAN

Related Content

Faith is a complete way of life.
articleUrdu0 min

Faith is a complete way of life.

29178

<span style="color: black;"><span style="font-size: 28px;"> (ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 16)۔ </span><br> <p>ایمان جرأت و شجاعت پیدا کرنے والا، حیرت انگیز انقلاب برپا کرنے والا،بنددروازوں کو کھولنے والا اور ہر چہار جانب رہنمائی کرنے والا روشن مینار ہے۔</p> ہمارا مطلوبہ ایمان محض ایک شعار اور دعوت ہی نہیں بلکہ وہ ایک مکمل اسلوبِ حیات ہے، فرد کے لیے بھی اور قوم کے لیے بھی۔نہایت تیز روشنی ہے،جو فرد کی دنیائے فکر وارادہ کو منور کرتی ہے اور جب اس کی شعا عیں معاشرہ پر پڑتی ہیں تو اس کی رگوں میں خونِ زندگی دوڑنے لگتا ہے۔اُس کے رگ و پے میں امن و عافیت سرایت کرتی چلی جاتی ہے۔وہ مریض ہوتا ہے اور دوائے ایمان اُسے شفایاب کردیتی ہے بلکہ وہ مرچکا ہوتا ہے اور اکثر ایمان اُسے حیاتِ نو بخش دیتی ہے۔سچ ہے کہ ایمان رموزِ الٰہی کا رازدان ہوتاہے۔ <p>حقیقی ایمان پوری زندگی پر اپنے نقوش و اثرات مرتب کرتا ہے اور اُسے صبغتہ اللہ میں رنگ دیتا ہے۔انسان کے افکار و نظریات،اُس کے جذبات و اطوار سب اطاعت ِ الٰہی اور بندگیٔ رب کا نقشہ پیش کرتے ہیں۔زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہوتا جس پر یہ رنگ گہرا نہ ہو ۔صبغة الله و من احسن الله صبغة۔۔۔۔۔۔ (البقرة) وہ قوم جو ایمان سے منور زندگی بسر کرنا چاتی ہے،اُسے اپنے جملہ اصول و مناہج ایمان کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوں گے اور ہر اس چیز سے دستکش ہونا پڑے گا جو نورِ ایمان کا راستہ روکنے والی ہو۔اگر کوئی قوم یہ قربانی نہیں دیتی مگر اسلام و ایمان کا دعویٰ کرتی چلی جاتی ہے تو اُس کے دعویٰ کی کوئی حیثیت نہیں۔یہ دعویٰ بلا دلیل ہے۔اے اللہ! اُمّتِ مسلمہ کی صراطِ ایمان کی طرف رہنمائی فرما۔(آمین!)</P> <p style="text-align: center;"> (علامہ یوسف القرضاوی)