Articles

Read Quran Academy articles and Unicode content.

Clear

14 results with 1 filter

Page 1 of 1

articleUrdu0 min

Wilayat-e-Anbiya aur Wilayat-e-Auliya

The Jurisdiction and Authority,Guardianship of the Messenger's of Allah and Guardianship of the Saints of Allah.

(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 42)۔

سید احمد شہیدؒ نے ولایتِ انبیاء اور ولایتِ اولیاء کی تشریح پوچھی تو شاہ اسمٰعیل شہیدؒ نے فرما یا کہ جس شخص کو ولایتِ اولیا ء عطا ہوتی ہے،وہ دن رات ریاضت و مجاہدات،صوم و صلوٰۃ اور کثرتِ نوافل میں مشغول رہتا ہے،لوگوں کی صحبت پسند نہیں کرتا۔چاہتا ہے کہ گوشئہ تنہائی میں خدا کی یاد سے لذت اندوز ہوتا رہے۔اُسے فاسقوں اور فاجروں کو نصحیت سے کوئی سرو کار نہیں ہوتا ،صوفیاء کی اصطلاح میں اسے ’’قرب بالنوافل‘‘کہتے ہیں۔

ولایتِ انبیاء کا درجہ جس خوش نصیب کو مرحمت ہو،اُس کے دل میں محبتِ الٰہی اِس طرح سما جاتی ہے کہ اس کے سوا کسی چیز کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔وہ ہر وقت بندگانِ خدا کو نیکی کی راہ پر لگانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔مرضیات باری تعالیٰ کے کسی کام میں دنیا داروں کے طعن کی پروا نہیں کرتا۔وہ توحید کی اشاعت میں بے خوف اور سننِ رسول پاک ﷺ کے احیاء میں بے باک ہوتا ہے۔ضرورت پیش آئے تو مخالفوں کے ساتھ مجاہدات میں مال و جان قربان کرنے میں متامل نہیں ہوتا۔وہ للہ فی اللہ تمام محفلوں اورمجلسوں میں جاتا ہے،سب کو وعظ و نصیحت سناتا ہے۔اس کارِ خیر میں جو تکلیفیں اور اذیتیں پیش آئیں اُن پر صبر کرتا ہے۔اس اصطلاح میں ’’قرب بالفرائض‘‘ کہتے ہیں۔

تحریکِ شہیدین جلد اوّل ( مولانا غلام رسول مہر ؒ )

articleUrdu0 min

For the dominance of the religion, the Ummah must become a single nation!

غلبہ دین کے لیے اُمّتِ واحدہ بننا ہوگا!۔

(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 37)۔

تمیں ایک فرد سے آگے بڑھ کر ایک اُمّت بننا ہے۔دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے لیے، اللہ کے دین کا بول بالا کرنے کے لیے، اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے۔تمہیں تو خدائی فوجدار بننا ہے۔لہذا تمہیں جُڑنا ہوگا،تمہیں جوڑنے والی شے کون سی ہوگی۔فصیل کی مضبوطی کا دارومدار دو چیزوں پر ہے: ایک اینٹیں پکی ہوں،افراد میں جب تقویٰ آگیا،فرمانبرداری آگئی،تو اینٹ پکی ہوگئی دینی اعتبار سے۔دوسری چیز ان کو جوڑنے والی شے کیا ہے؟فرمایا:
﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ﴾ (آل عمران:103)
’’اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لو مل جل کر اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘

(Divided you fall ,United you Stand)
اگر تم مضبوط ہو،مجتمع ہو،بنیان مرصوص ہو تو تمہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اگر تمہارے دل پھٹے ہوئے ہوں،تمہارے اندر رخنے ہوں،تو تمہارے اندر سے ہی غدار نکل آئیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد ؒ (سوشل میڈیا سے اقتباس)

articleUrdu0 min

Exclusive Position, Specific Demands

28021

(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 28)۔
اقامت دین کا کام در حقیقت ایک انقلابی جدوجہد (Revolutionary Struggle) کا متقاضی ہے۔ ایک قائم شدہ نظام کو بیخ و بُن سے اکھاڑ کر اُس کی جگہ ایک صالح نظام کو قائم کرنے کے تقاضے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ یہ انقلاب صرف دعوت و تبلیغ اور وعظ و نصیحت سے نہیں آتا۔ اگرچہ اس میں بھی آغاز دعوت و تبلیغ اور وعظ و نصیحت ہی سے ہوگا اور اس میں تذکیر بھی ہو گی، تبشیر بھی اور انذار بھی ہو گا، لیکن اس کا ہدف یہ ہوگا کہ ان تمام کاموں کے نتیجہ میں ایک انقلابی جمعیت فراہم کی جائے ، اُسے منظم کیا جائے ، اُس کی تربیت کی جائے اور اُس میں وہ تمام ضروری اوصاف پیدا کئے جائیں جو کسی انقلابی جماعت کے لیے لازم اور ناگزیر ہیں ۔۔۔۔ اور جب اس جمعیت میں مطلوبہ نظم اور ڈسپلن پیدا ہو جائے تو پھر اُسے نظامِ باطل سے ٹکرا دیا جائے۔
بقول علامہ اقبال ؎
بانشۂ درویشی در سازودمادم زن!
چون پختہ شوی خود رابر سلطنت جم زن!
منہج انقلاب نبویؐ (ڈاکٹر اسرار احمدؒ)

articleUrdu0 min

Khususi Mansab, Khususi Taqazay

Khususi Mansab, Khususi Taqazay

از: ڈاکٹر اسرار احمدؒ
اقامت دین کا کام در حقیقت ایک انقلابی جدو جہد (Revolutionary Struggle) کا متقاضی ہے۔ ایک قائم شدہ نظام کو بیخ و بُن سے اکھاڑ کر اس کی جگہ ایک صالح نظام کو قائم کرنے کے تقاضے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ یہ انقلاب صرف دعوت وتبلیغ اور وعظ ونصیحت سے نہیں آتا ۔ اگر چہ اس میں بھی آغاز دعوت وتبلیغ اور وعظ ونصیحت ہی سے ہوگا اور اس میں تذکیربھی ہوگی، تبشیربھی اور انذاربھی ہوگا، لیکن اس کا ہدف یہ ہوگا کہ ان تمام کاموں کے نتیجہ میں ایک انقلابی جمعیت فراہم کی جاۓ ، اسے منظم کیا جاۓ ، اس کی تربیت کی جاۓ اور اس میں وہ تمام ضروری اوصاف پیدا کئے جائیں جوکسی انقلابی جماعت کے لیے لازم اور ناگزیر ہیں۔۔۔۔ اور جب اس جمعیت میں مطلوبہ نظم اور ڈسپلن پیدا ہو جائے تو پھر اسے نظام باطل سے ٹکرادیا جائے ۔ بقول علامہ اقبال ؒ

بانشۂ درویشی در ساز دمادم زن
!چوں پختہ شوی خود را بر سلطنت جم زن!

(منہج انقلاب نبویﷺ)

تفصیلی مطالعہ کے لیے کلک کریں۔

articleUrdu0 min

Waqt ki Eham Tareen Zarorat

Waqt ki Eham Tareen Zarorat

از: ڈاکٹر اسرار احمدؒ
آج کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ طریق انقلاب واضح ہو جائے۔ آج مسلمانوں میں ـجذبے کی کمی نہیں ہے۔ ہزاروں لوگ جانیں دے رہے ہیں۔ اپنے جسموں سے بم باندھ کر اپنے جسموں کو اڑا رہے ہیں ۔ کشمیر کے اندر جو جذبہ ابھرا اسے پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ کشمیریوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ تو لڑنے والی قوم ہے ہی نہیں ‘اب اس کے اندر جان پیدا ہو چکی ہے۔ پاکستان سے جا کر کتنے لوگوں نے وہاں پر جامِ شہادت نوش کر لیا۔ لیکن اسلامی انقلاب کا طریق کار یہ نہیں ہے۔ اس سے کہیں کامیابی نہیں ہو گی۔ اس طریقے سے آپ صرف اپنا غصہ نکال سکتے ہیں ۔ آپ نے جا کر افریقہ میں امریکہ کے دو سفارت خانوں کو بم سے اڑا دیا ‘اس سے امریکی تو دس پندرہ مرے‘ جبکہ ۲۰۰ وہاں کے لوکل افریقی مر گئے۔ فائدہ کیا ہوا؟ بس یہی کہ آپ نے اپنا غصہ نکال لیا۔ تو ان طریقوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ الیکشن سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس طرح اسلامی انقلاب کا خواب کبھی شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ آپ کا خلوص اپنی جگہ‘ لیکن یہ طریقہ غلط ہے ۔ اسلامی انقلاب کے لئے طریقہ محمدیؐ اختیار کرنا ہو گا۔ کیا حضورﷺ عرب میں الیکشن کے ذریعے سے کامیاب ہو سکتے تھے؟ قرآن تو کہتا ہے (وَ اِنۡ تُطِعۡ اَکۡثَرَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ یُضِلُّوۡکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ)  الانعام:116’’اگر تم زمین میں رہنے والوں کی اکثریت کی پیروی کرو گے تو وہ تمہیں اللہ کے راستے سے گمراہ کر کے چھوڑیں گے‘‘۔ الیکشن میں تو صرف اکثریت اقلیت کا مسئلہ ہے۔ میں اس سے بھی بڑھ کر کہتا ہوں‘ کیا آیت اللہ خمینی الیکشن کے ذریعے ایران میں برسرِاقتدارآ سکتے تھے؟ قطعاًناممکن!خد اکے لئے اپنے آپ کو دھوکہ دینا چھوڑ دو۔ آج پوری امت عذابِ الٰہی سے صرف اس صورت میں نکل سکتی ہے کہ کم از کم کسی ایک ملک میں اللہ کے دین کو قائم کر کے پوری دنیا کو دعوت دے سکے کہ آؤ دیکھو ‘ یہ ہے اسلام! اس کی برکتیں دیکھو اس کی سعادتیں دیکھو یہاں کی مساوات اور یہاں کا بھائی چارہ دیکھو یہاں کی آزادی دیکھو یہاں کا امن و امان دیکھو!! اگر ہم یہ نہ کر سکے تو پھر اللہ کا عذاب سخت سے سخت تر ہو گا۔
(رسول انقلاب کا طریق انقلاب)

تفصیلی مطالعہ کے لیے کلک کریں۔