Unity and Trust in Allah.
28781
<span style="color: black;"><span style="font-size: 28px;"> (ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 10)۔ </span><br> <p> جب تک ہمارے دل آپس میں جڑے نہ ہوں،جب تک مقاصدایک نہ ہوں،جب تک کوئی مشرک نظریہ نہ ہو کوئی ملک جاندار نہیں ہوسکتا۔ہماری قومیت کی واحد بنیاد اسلام ہے۔قائداعظم نے کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ’’ پاکستان میں عہد حاضر میں اسلام کے اصول ِ حریت و اخوت و مساوات کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔‘‘ظاہر بات ہے کہ ہم نے ایسا نہ کرکے اللہ کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔</P> <p> اب یہ اس کی سزا ہے جو ہم بھگت رہے ہیں۔’’علاج اس کا وہی آب نشاط انگیز ہے ساقی۔‘‘</p> ہم نے اگر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرلیا تو اللہ کی رحمت کے سزاوار ہوں گے اور اس کی رحمت سے ہمارے وہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے جو آج ہمارے سروں پر مسلط ہیں اور جنہیں میں بھنور سے تشبیہہ دیتا ہوں۔بس ان کاموں کے لیے ہمت مردانہ چاہیے۔اللہ پر توکل چاہیے،آخرت کا یقین چاہیے،اللہ تعالیٰ کے ساتھ خلوص اور اخلاص چاہیے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم میں سے ہر فرد اپنی جگہ پر شریعت کا علمبردار بن کر کھڑا ہو،اپنے گھر میں شریعت نافذ کرے اور اس ملک میں جو ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا،دین حق کے قیام اور شریعت کے نفاذ کے لیے کمربستہ ہوجائے۔اگر ہم نے یہ کرلیا تو اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید مہلت دے دے گا اور ہم اسلام کے عادلانہ نظام کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرسکیں گے۔ <p style="text-align: center;">ڈاکٹر اسرار احمد (حقیقت ایمان)