Ramadan The Annual Celebration Of The Revelation Of The Quran.

Topic page pattern with intro copy, featured content, related topics, and top speakers.

articleUrdu0 min

Ramadan- The Annual Celebration of the Revelation of the Quran.

28778

<span style="color: black;"><span style="font-size: 28px;"> (ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 07)۔ </span><br> <p>اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ رمضان المبارک کے پروگرام کی دو شقیں ہیں: ایک دن کا روزہ اور دوسرےرات کا قیام اور اس میں قراءت و استماع قرآن!اور اگرچہ ان میں سے پہلی شق فرض کے درجے میں ہے اور دوسری بظاہر نفل کے،تاہم قرآن ِ مجید اور احدیث ِ نبویہ علیٰ صاحبیا الصلوٰۃ و السلام دونوں نے اشارۃُ اور کنایۃُ واضح فرمادیا کہ یہ ہے رمضان المبارک کے پروگرام کا جزوِلاینفک!۔۔۔۔۔۔چناچہ قرآن نے وضاحت فرمادی کہ روزوں کے لیے ماۃِ رمضان معین ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ اس میں قرآن مجید نازل ہوا: تھا ’’ رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔‘‘ گویا یہ ہے ہی نزولِ قرآن کا سالانہ جشن!</p> اور احادیث نے تو بالکل ہی واضح کردیا کہ رمضان المبارک میں ’صیام ‘ اور ’قیام‘ لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں: چناچہ:۔ <p>1-امام بیہقی﷫ نے رمضان المبارک کی فضیلت کے ضمن میں جو خطبہ آنحضورﷺ کا ’شعبُ الایمان ‘میں نقل کیا ہے،اُس کے الفاظ ہیں:’’اللہ نے قرار دیا اس میں روزہ رکھنا فرض اور اُس کا قیام اپنی مرضی پر۔‘‘ گویا قیام اللیل اگرچہ ’’تطوُّعاً‘‘ ہے تا ہم اللہ کی جانب سے ’مجعول‘ بہرحال ہے!</p> 2- امام بیہقی﷫ نے شعب الایمان میں حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے روایت کیا کہ آنحضورﷺ نے فرمایا:’’روزہ اور قرآن بندۂ مومن کے حق میں سفارش کریں گے۔روزہ کہے گا،اے رب! میں نے اسے روکے رکھا دن میں کھانے اور خواہشات سے،پس اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔اور قرآن کہے گا میں نے روکے رکھا اسے رات کو نیند سے ،پس اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔تو دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔‘‘ <p style="text-align: center;">ڈاکٹر اسرار احمد ﷫(عظمت صوم)