Saturday, 23 Rabiʻ I 1448 | September 5, 2026
Quran Academy

رسول اللہ ﷺ بحیثیتِ داعی انقلاب

Prophet Muhammad ﷺ: The Revolutionary Preacher

336 Views
Released date:
File format: UNICODE
File size: 1 KB
Category: Urdu Articles
Speaker or author: Markaz Tanzeem-e-Islami
Topics Covered
  • Prophet Muhammad ﷺ: The Revolutionary Preacher
  • ایمان ایک مکمل اسلوبِ حیات۔
  • رسول اللہ ﷺ بحیثیتِ داعی انقلاب

<span style="color: black;"><span style="font-size: 28px;"> (ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 33)۔ </span><br> اس میں ہر گز کوئی شک نہیں کہ ’’داعیٔ انقلاب ‘‘ کا اطلاق اگر نسلِ آدم کے کسی فرد پر بتمام و کمال ہو سکتا ہے تو وہ صرف مُحَمَّدُرَّسُولُ اللهﷺہیں! اس لیے کہ تاریخِ انسانی کے دوران اور جتنے بھی انقلاب آئے وہ بشمول انقلاب فرانس و انقلابِ روس سب کے سب جُزوی تھے اور اُن سے حیاتِ انسانی کے صرف کسی ایک گوشے ہی میں تبدیلی رُونما ہوئی۔ جیسے انقلاب فرانس سے نظامِ سیاسی اور ہیٔتِ حکومت میں اور انقلابِ روس سے نظامِ معیشت کے تفصیلی ڈھانچے میں جب کہ نبی اکرمﷺ نے جو انقلاب ِعظیم دنیا میں برپا کیا اُس سے پوری انسانی زندگی میں تبدیلی رونما ہوئی اور عقائد ونظریات ، علوم وفنون ، قانون و اخلاق، تہذیب و تمدُن ، معاشرت و معیشت اور سیاست و حکومت الغرض حیاتِ انسانی کا کوئی گوشہ بھی بدلے بغیر نہ رہا۔<p> رہی آپؐ کی انقلابی جدوجہدتو واقعہ یہ ہےکہ اس اعتبارسے بھی نسلِ انسانی کی پوری تاریخ میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں ہے کہ کسی ایک ہی شخص نے انقلابی فکر بھی پیش کیا ہو، پھر دعوت کا آغاز بھی خودہی کیا ہو، پھر تنظیمی مراحل بھی آپ ہی نے طے کیے ہوں اور پھر اس انقلابی جدوجہد کو کشمکش اور تصادم کے جَملہ مراحل اور ہجرت و جہاد و قتال کی تمام منازل سے گزار کر کامیابی سے ہمکنار بھی کر دیا ہو۔ اور یہ نہایت محیرُ العقول کارنامہ اور حد درجہ عظیم معجزہ ہے نبی اکرمﷺ کا کہ آپؐ نے ایک فردِ واحد سے دعوتِ حق کا آغاز فرما کر کل 23 برس ( اور وہ بھی قمری) کی مختصر سی مدت میں اعلاءِ کلمۃِ اللہ کا حق ادا فرمادیا اور سرزمینِ عرب پر دین حق کو بالفعل غالب و نافذ فرما دیا۔</p> <p style="text-align: center;"> نبی اکرمﷺ کا مقصد بعثت (ڈاکٹر اسرار احمد ﷫)